ترک امدادی تنظٰیموں کی خدمات قابلِ فخر ہیں :وزیراعظم

وزیرا عظم رجب طیب ایردوان نے افغانستان میں متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے ترک ہلالِ احمر، محکمہ انسدادِ قدرتی آفات و ہنگامی حالات اور تنظیمِ حقوقِ انسانی و حریت سمیت دیگر امدادی تنظیموں کی صرف کردہ کوششوں کو سراہا ہے

63803
ترک امدادی تنظٰیموں کی خدمات قابلِ فخر ہیں :وزیراعظم

وزیرا عظم رجب طیب ایردوان نے افغانستان میں متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے ترک ہلالِ احمر، محکمہ انسدادِ قدرتی آفات و ہنگامی حالات اور تنظیمِ حقوقِ انسانی و حریت سمیت دیگر امدادی تنظیموں کی صرف کردہ کوششوں کو سراہا ہے۔
وزیرا عظم نے محکمہ آفات و ہنگامی حالات کے زیر اہتمام استنبول میں منعقدہ قدرتی آفات کے خلاف پائیدار اسکولوں کی مہم کی متعارفی تقریب کے دوران امید ظاہر کی کہ یہ مہم ملک و قوم کےلیے خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔
انہوں نے اس موقع پر دعاکی کہ برادر ملک افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی اللہ مغفرت کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس آفت کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں سب سے پہلے ترک ہلالِ احمر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں