تاتاری ترک لیڈرسے بد تمیزی کی مذمت

ترک دفتر خارجہ نے مصطفی عبدالجمیل کو ان کے آبای وطن جانے سے روکے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

62862
تاتاری  ترک لیڈرسے بد تمیزی کی مذمت


ترکی نے کریمیا تاتاروں کے قائد مصطفی عبدالجمیل کریم اولو کے مادر وطن کریمیا داخلے پر رکاوٹ پیدا کرنے کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کریمیا تاتاری لیڈر مصطفی عبدالجمیل کو مورخہ تین مئی کو اپنے مادر وطن کریمیا میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی کوئی جائز بنیاد اور وضاحت نہ پائے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "کسی بھی صورت میں قابل قبول نہ ہونے والے اس عمل در آمد کو ہم باعث تشویش سمجھتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔"
اعلامیہ میں علاوہ ازیں کریمیا تاتاری عوام کا اپنے رہنما کا استقبال کرنے کے لیے جمہوری اصولوں کے دائرہ کار میں یکجا ہوتے ہوئے بلند آواز خوشی کا اظہار کرنے کے خلاف تفتیش کے آغاز اور کریمیا تاتاری قومی اسمبلی کے اسپیکر رفات چوباروف کو اسمبلی کو تحلیل کیے جا سکنے کی دھمکی دیے جانے کی اطلاعات کے حوالے سے ان الفاظ کو جگہ دی گئی ہے۔
"اس چیز کے عملی شکل اختیار کرنے کا احتمال نا پائے جانے کے یقین کے ساتھ تمام تر مشکلات اور دباؤ کے باوجود اپنے جائز مطالبات اور نظریات کو ہمیشہ پر امن طریقے سے اور جمہوری دائرہ کار میں زیر لب لانے والے کریمیا تاتاری ترکوں کے واحد سرکاری عنصر قومی اسمبلی کے خلاف دھمکی آمیز مؤقف کو ہم خطے میں کشیدگی کے ماحول کو شہہ دینے کی حامل ایک پیش رفت کے طور پر تصور کرتے ہیں۔"
اس لحاظ سے ہم اس چیز کی یاد دہانی کو ضروری سمجھتے ہیں کہ تمام تر متعلقہ طرفین کو یوکیرینی پارلیمنٹ کی طرف سے 20 مارچ سن 2014 کو لیے گئے ایک فیصلے کے ساتھ کریمیا تاتاری قومی کانگریس کی عملی عناصر قومی اسمبلی کو کریمیا کے تاتاری عوام کے مکمل طور پر اختیاراتی مقام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مقامی سطح پر اسی سے مشابہ بعض قرار دادوں کا بھی وجود ملتا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم کریمیا کے تاتاری ترکوں کے جمہوری حقوق اور آزادی اور ان کے واحدانہ سرکاری نمائندہ عنصر کا لازمی احترام کیے جانے کی توقع کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں