ہم کینیا کیساتھ تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان اپنےدورے کی دوسری کڑی کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی پہنچ گئے ہیں ۔

502905
ہم کینیا کیساتھ تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں،صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان یوگنڈا  میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد اپنےدورے کی دوسری کڑی کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی پہنچ گئے ہیں ۔

صدر عوحورو  کنیاٹا   اور صدر ایردوان نے بالمشافہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ صدر ایردوان نے شام کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسئلےکو حل کرنے کے لیے تمام ممالک  کے سربراہان  سے ملاقات کے دوران ان سے شمالی عراق میں غیر جانبدار علاقہ تشکیل دینے  کا  اعلان کرنے اور سمندروں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے شامی باشندوں کو بچانے کا مطالبہ کیا    تھا اور کہا کہ جس طرح دو حصوں میں منقسم قبرص  میں گرین لائن قائم کی گئی ہے اسی طرح  شام میں بھی  گرین لائن قائم کی جائے ۔

مگر ان ممالک نے ہمارے مطالبے کا نظر انداز کیا  اور خاموشی اختیار کیے رکھی۔   اس دنیا میں عدل و انصاف صرف پانچ دس ممالک کے لیے نہیں بلکہ  تما م ممالک  کے لیے  ضروری ہے ۔ ترکی مشرقی افریقہ میں استحکام کے قیام کے لیے کینیا کیساتھ مل کر کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 144 میلین ڈالر ہے جو کہ بہت ہی کم ہے ۔  میں نے وزیر اعظم  کو ایک خاص ہدف مقرر کرنے  کی پیش کش کی ہے ۔ ہم اپنے تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں