یورپی یونین: ہم غزّہ کے لئے بحری امدادی کوریڈور کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں

اسرائیل کی حمایت کرنا ضروری ہے لیکن غزّہ کے شہریوں کی مدد کرنا اور ان کی حفاظت کرنا بھی اسی قدر اہم ہے: اُرسولا وان ڈر لئین

2062299
یورپی یونین: ہم غزّہ کے لئے بحری امدادی کوریڈور کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم غزّہ کے لئے بحری امدادی کوریڈور کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وان ڈر لئین نے یورپی پارلیمنٹ کی جنرل کمیٹی نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرہ کار میں اپنی حفاطت کا حق رکھتا ہے۔ اسرائیل کی حمایت کرنا ضروری ہے لیکن غزّہ کے شہریوں کی مدد کرنا اور ان کی حفاظت کرنا بھی اسی قدر اہم ہے۔ فلسطینیوں کی اموات کی تعداد اور ان کے مصائب ایک المیہ  ہیں۔ علاقے سے ایسے مناظر سامنے آ رہے ہیں کہ جنہیں ہم نظر انداز نہیں کر سکیں گے۔ یہ مناظر   ہمیں شدت سے متاثر کر رہے ہیں۔ نتیجتاً اسرائیل کو حماس کے ساتھ جنگ کا حق حاصل ہو تو بھی شہری اموات سے بچنا اور صرف طے شدہ ہدف کو نشانہ بنانا نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہر انسان کی زندگی اہم ہے"۔

وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزّہ کے لئے مختص کردہ امداد میں 25 ملین یورو کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس طرح کُل امدادی مقدار 100 ملین تک پہنچ چُکی ہے۔ لیکن اصل مسئلہ اس امداد کو غزّہ پہنچانے کا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رفاح سرحدی چوکی سے داخل ہونے والے امدادی کانوائے بڑے پیمانے کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں لہٰذا ہم قبرص سے غزّہ تک ایک بحری کوریڈور کھولنے کے موضوع پر غور کر رہے ہیں۔ یہ بحری راہداری امداد کی مسلسل، باقاعدہ اور بھرپور شکل میں علاقے تک رسائی میں مدد دے گی۔



متعللقہ خبریں