TRTVOTWORLD

TRTVOTWORLD.COM

ٹی آر ٹی وی او ٹی ورلڈ  ڈاٹ  کوم

 

ترکی ریڈیو اور   ٹیلی ویژن  کارپوریشن   کے تحت  کام کرنے والے  ایکسٹرنل سروس   سے منسلک  ٹی آر ٹی ورلڈ ڈاٹ  کوم  ایک نیوز ویب سائٹ ہے جو 41 زبانوں  میں اپنی  اپنی ویب سائٹ پیش کرتی ہے اور جس کی سب سے اہم ڈیوٹی   جمہوریہ ترکی    کے قومی اور  بین الاقوامی   موضوعات  سے  متعلق نظریات کو دنیا تک  براہ راست پہنچانا ہے۔

موجودہ دور میں  غیر ملکی نشریات  کی اصطلاح  بڑی تیزی سے    ڈیجٹل   روپ اختیار کرنے  والے عالمی میڈیا  کے ساتھ اہم آھنگی   پیدا کر نے کے لیے  شارٹ  ویویز   کے علاوہ   ویب سائٹ  کو ایک نیوز ویب سائٹ   کے طور پر پیش کرتے ہوئے  ٹی  آر ٹی ورلڈ ڈاٹ کام   غیر ملکی زبانوں میں  انٹر نٹ کی نشریات   کو وسیع پیمانے پر   پیش کررہی ہے۔ یہ ویب سائٹ  ترکی، دنیا   اور متعلقہ جغرافیہ   سے متعلق  علاقائی خبریں  ثقافت، اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنولوجی    سے متعلق خبروں کا تمام پہلووں سے جائزہ لیتے ہوئے پیش کرتی ہے۔  یہ ویب سائٹ ترکی  میں اور دنیا میں  رونما ہونے والے   اہم واقعات  اور پیش رفت  کے بارے میں مختلف نیو ایجنسیز   سے تسلسل سے رابطہ قائم کرتے ہوئے  عالمی ایجنڈے سے متعلق  خبرو ں کو صحیح  اور  ُپر اعتماد طریقے سے   پیش کر تی ہے۔

ترکی کے بارے میں بالکل درست ،  صحیح  اور دنیا کے بارے میں      غیر جانبدار     طریقے سے پیش کرنے   کے وجہ سے  ٹی آر ٹی ورلڈ ڈاٹ کوم  دنیا کی گنی چنی  ویب سائٹ میں سے ایک  ہے۔