ملک میں قبل از وقت عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے: رشی سوناک

رشی سونک نے کہا کہ آج  شاہ  چارلس سے ملاقات کی ہے، شاہ  چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا جنہوں نے پارلیمان تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی ہے

2143141
ملک میں قبل از وقت عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے: رشی سوناک

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے ملک میں 4 مئی کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 رشی سوناک  نے  ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے بعد 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر اخباری نمائندوں کے سامنےاس بات کا اعلان کیا ۔

 رشی سوناک نے اپنے خطاب میں  کہا کہ  گزشتہ 5 سالوں میں ہمارا ملک  نہایت مشکل دور سے گزرا ہے جس کی مثال دوسری جنگ عظیم کے دور سے ملتی ہے۔

 سوناک نے کہا کہ  اقتصادی ترقی کسی بھی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتی ہے، برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، برطانیہ کیلئے یہ فیصلہ کن لمحہ ہے، میں معاشی استحکام بحال کرنے کیلئے حکومت میں آیا تھا، معاشی استحکام کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کر لیے ہیں جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خیال میں  اب وقت آگیا ہے کہ برطانیہ اپنے مستقبل کا انتخاب کرے۔

 رشی سونک نے کہا کہ آج  شاہ  چارلس سے ملاقات کی ہے، شاہ  چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا جنہوں نے پارلیمان تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے۔

رائے عامہ کے سروے میں کہا گیا کہ برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل برطانوی میڈیا نے بھی ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو کروانے کا دعویٰ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں