نیٹو: چین، روس کا ساتھ دے کر، یورپ میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے

ٹینکوں اور طیاروں کی پیداوار کے لئے روس کے زیرِ استعمال اسپیئر پارٹوں، مائیکرو الیکٹرانک اور دیگر ٹیکنالوجیوں کی فروخت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے: اسٹالٹن برگ

2144229
نیٹو: چین، روس کا ساتھ دے کر، یورپ میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ چین نے، یوکرین کے مقابل روس کی مدد کر  کے، یورپ میں جنگ کو ہوا دی ہے۔

جرمن روزنامے ویلٹ ایم سونٹاگ کے لئے جاری کردہ بیان میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "چین ایک طرف مغرب کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کرتا ہے تو دوسری طرف یورپ میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ دونوں چیزیں بیک وقت نہیں ہو سکتیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے لئے چین کا تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ یوکرین کے خلاف استعمال کی خاطر ٹینکوں اور طیاروں کی پیداوار کے لئے روس کے زیرِ استعمال اسپیئر پارٹوں، مائیکرو الیکٹرانک اور دیگر ٹیکنالوجیوں کی فروخت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے"۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو، اپنی یونٹیں یوکرین بھیجنے یا پھر نیٹو فضائی دفاعی  سسٹم کو یوکرین تک پھیلانے جیسا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ نیٹو جنگی فریق نہیں بنے گا۔

انہوں نے نیٹو ممالک سے یوکرین کو مزید امداد فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اگر صدر پوتن یوکرین میں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گئے تو یورپ پائیدار سلامتی سے محروم ہو جائے گا  اور دنیا بحیثیت ایک کُل کے مزید غیر مستحکم ہو جائے گی۔ ہمیں، روس کو مزید جارحیت سے باز رکھنا چاہیے۔ پوتن کے معاملے میں متانت کی پالیسی بے فائدہ ثابت ہو گی"۔



متعللقہ خبریں