اسپین: اسرائیل غزّہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے

جو کچھ غزّہ میں ہو رہا ہے وہ حقیقی معنوں میں  نسل کشی ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا امن کی ضمانت ہے: وزیر دفاع مارگریٹا رُوبلز

2144257
اسپین: اسرائیل غزّہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے

اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا رُوبلز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزّہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

اسپین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل 'آر ٹی وی اے' کے لئے انٹرویو میں روبلز نے کہا ہے کہ "جو کچھ غزّہ میں ہو رہا ہے وہ حقیقی معنوں میں  نسل کشی ہے"۔

28 مئی کو متوقع اسپین حکومت کے کابینہ اجلاس میں 2014 کے اسمبلی فیصلے کی منظوری دی جائے گی اور  نتیجتاً فلسطینی ریاست کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔ اس  سے متعلق سوال کے جواب میں رُوبلز نے کہا ہے کہ "فلسطین کو تسلیم کرنا امن کی ضمانت ہے۔ یہ دو ریاستوں کے ساتھ ساتھ رہنے کی ضمانت ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی حکومت یا پھر قابل احترام اسرائیلیوں کے خلاف نہیں ہے۔  یہ غزّہ میں تشدد کے خاتمے  اور امن کے قیام کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے"۔

رُوبلز نے مزید کہا ہے کہ "ہم سب کا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جیسا ایک مشترکہ ہدف ہے۔ موضوع کا زیادہ سفارتی اور زیادہ سیاسی  پہلو بھی موجود ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہم سب متحد ہیں"۔

واضح رہے کہ اسپین کی بائیں بازو کی اتحادی حکومت  میں شامل 'سومار اتحاد' کے وزراء متعدد دفعہ اسرائیل کو نسل کشی کا قصوروار ٹھہرا چُکے ہیں تاہم رُوبلز کے بیان سے اتحادی حکومت کے بڑے اتحاد  یعنی سوشلسٹ لیبر پارٹی کی طرف سے پہلی دفعہ  اسرائیل کے غزّہ میں نسل کشی کرنے کی بات کی گئی ہے"۔



متعللقہ خبریں