اٹلی: ہوائی اڈّے میں آگ لگ گئی، پروازیں 19 جولائی تک منسوخ

کاٹانیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈّے 'ونچینزو بلینی' میں آگ لگنے کی وجہ سے پروازوں کو 19 جولائی تک منسوخ کر دیا گیا ہے

2012456
اٹلی: ہوائی اڈّے میں آگ لگ گئی، پروازیں 19 جولائی تک منسوخ

اٹلی کے شہر کاٹانیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈّے 'ونچینزو بلینی' میں آگ لگنے کی وجہ سے پروازوں کو 19 جولائی تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاٹانیا  ہوائی اڈّے میں کل رات، تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر، آگ لگ گئی تھی۔

فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

کاٹانیا ہوائی اڈّے  کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈّے کی پروازیں 19 جولائی ، مقامی وقت کے مطابق، دو پہر 2 بجے تک روک دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں