آرمینیا نے بھی مملکت ِفلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا

آرمینیا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور مساوات، خودمختاری اور عوام کے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں سے وابستگی کی تصدیق کی ہے اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا ہے

2154686
آرمینیا نے بھی مملکت ِفلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا

آرمینیا نے سرکاری طور پر مملکت ِفلسطین کو تسلیم کر لیا۔

آرمینیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آرمین پریس  کے ذریعے شیئر کیے گئے وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا نے فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور مساوات، خودمختاری اور عوام کے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں سے وابستگی کی تصدیق کی ہے اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

بیان میں زر دیا گیا ہے کہ آرمینیا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں سے اتفاق کرتا ہے اور 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے 28 مئی اور سلووینیا نے 4 جون کو فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کیا۔ اس طرح  فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھ کر 149 ہو گئی۔

فلسطینی  ایوانِ صدر نے آرمینیا کی طرف سے فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

آرمینیا کے اس فیصلے کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرنے والے آرمینیائی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ’سخت مذمت‘ کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں