روس، ماسکو میں شدید طوفان سے مالی و جانی نقصان

شدید طوفان میں  متعدد درخت جڑوں سے اکھڑگئے جبکہ گاڑیوں اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا

2154693
روس، ماسکو میں شدید طوفان سے مالی و جانی نقصان

روسی دارالحکومت ماسکو کو اپنےزیرِ اثر لینے والےطوفان سے 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

شدید طوفان میں  متعدد درخت جڑوں سے اکھڑگئے جبکہ گاڑیوں اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں ایک شخص درخت گرنے سے اور دوسرا شخص ایک چھجے  کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔

طوفان میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

توقع ہے کہ شدید طوفان  مزید کچھ مدت تک برقرار رہے گا۔



متعللقہ خبریں