روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا

کیف انتظامیہ نے کل رات روسی سرزمین پر موجود عناصر پر حملہ کرنے کی کوشش کی

2154748
روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ کل  شب یوکرین کے 114  ڈراونز کو  تباہ کر دیا گیا۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف انتظامیہ نے کل رات روسی سرزمین پر موجود عناصر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حملے کو سد باب کر لیاگیا ہے، "کریمیا اور بحیرہ اسود کے اوپر سے 70 ، کراسنوڈار کے علاقے میں 43 ، اور وولگوگراڈ کے علاقے میں 1 ڈراون کو روسی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا"۔

اس کے علاوہ بحیرہ اسود کے شمال مغربی حصے میں یوکرینی بحریہ سے تعلق رکھنے والے 6 میرین ڈراونز کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

روس کے کراسنودار  علاقے کے گورنر وینیمین کونڈراتیف نے ٹیلی گرام چینل پر اپنے بیان میں کہا کہ علاقے میں ڈراونز کا ملبہ  گرنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی اور بس اسٹیشن اور ہیٹنگ  تنصیب  کو نقصان پہنچا۔



متعللقہ خبریں