یوکرین کی مدد کریں گے: جی سیون ممالک

جلاس میں یوکرین کو فورس اور طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ ترجیحی بنیاد پر دینے کا عزم کیا گیا اور یوکرین بدلے میں اتحادیوں کی سیکیورٹی میں کردار ادا کرے گا

2010764
یوکرین کی مدد کریں گے: جی سیون ممالک

جی سیون سربراہی اجلاس میں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی بھرپور مدد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

لیتھوینیا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے تنازعہ ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کریں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ہرجانہ دینے تک روسی اثاثے منجمد رہیں گے اور یوکرین کا تحفظ ہی یورو اٹلانٹک خطے کا تحفظ ہے، جب تک ضرورت پڑی یوکرین کی بھرپور مدد کی جائے گی جبکہ دفاعی صنعت مستحکم کرنے اور یوکرین سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ یوکرین کو مستقبل قریب میں نیٹو کا رکن نہیں بنایا جائے گا ،زیلنسکی سمجھتے ہیں یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے سے زیادہ کیا اہم ہے۔

نیٹوممالک نے یوکرینی فوج کی تربیت اور مشترکہ مشقیں کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بدلے میں عدالتی نظام، سرکاری اداروں اور جمہوریت کے فروغ میں اصلاحات کرے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا  تھا کہ یوکرین کی نیٹو رکنیت پر پہلے اتحادی شرائط پرعمل کریں۔

 اس اجلاس میں یوکرین کو فورس اور طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ ترجیحی بنیاد پر دینے کا عزم کیا گیا اور یوکرین بدلے میں اتحادیوں کی سیکیورٹی میں کردار ادا کرے گا۔



متعللقہ خبریں