یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کی 5 کمانڈروں کے ہمراہ وطن واپسی

ہم ترکیہ سے واپس لوٹ رہے ہیں اور اپنے دلیروں کو گھر واپس لے جا رہے ہیں: صدر ولادی میر زلنسکی

2008826
یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کی 5 کمانڈروں کے ہمراہ وطن واپسی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے آزوف بریگیڈ کے 5 کمانڈروں کی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں زلنسکی نے کہا ہے کہ " ہم ترکیہ سے واپس لوٹ رہے ہیں اور اپنے دلیروں کو گھر واپس لے جا رہے ہیں۔ یوکرینی فوجی ڈینسی پروکروپینکو، سوئیٹوسلاو پالامار، سرہی وولنسکی، اولے خومینکو اور ڈینسی شلیہا آخر کار اپنے کنبوں تک پہنچ جائیں گے"۔

زلنسکی نے یوکرینی اور انگریزی زبان میں جاری کردہ ٹویٹ میں کمانڈروں کے ساتھ گروپ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں  کے تبادلے میں شامل آزوف بریگیڈ کے کمانڈر سلامتی کے زیرِ مقصد ترکیہ میں موجود تھے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی روس کے صدر ولادی میر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ شروع کی گئی ڈپلومیٹک ٹریفک کے نتیجے میں 21 ستمبر 2022 کو جنگی قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

صدر ایردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ جنگ کے خاتمے کے راستے پر ایک اہم قدم ہے۔



متعللقہ خبریں