مسجد کے باہر قرآن شہید کرنا " اسلام و فوبیا " ہے: سویڈش حکومت

سویڈن کی حکومت نے اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر گزشتہ بدھ کو قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا عمل قرار دیا ہے

2006109
مسجد کے باہر قرآن شہید کرنا " اسلام و فوبیا " ہے: سویڈش حکومت

سویڈن کی حکومت نے اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر گزشتہ بدھ کو قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا عمل قرار دیا ہے۔

سویڈش  امور خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بات کو بخوبی سمجھتی ہے کہ سویڈن میں ہونے والے مظاہروں کے دوران میں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی اسلامو فوبیا کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ہو سکتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو کسی بھی طرح سویڈش حکومت کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔

 دوسری جانب ،سعودی عرب نے سویڈن میں ایک انتہا پسند شخص کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مجرمانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے سویڈش سفیر کو طلب کرلیا ہے

امور خارجہ نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات کو روکے جو رواداری، اعتدال پسندی اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی اقدار کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں سے براہ راست متصادم ہوں۔

یاد رہے کہ سویڈش پولیس نے  عراقی نژاد مومیکا کو اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے تحت اجازت نامہ جاری کیا تھا لیکن بعد میں حکام نے کہا کہ انھوں نے نسلی گروہ کے خلاف احتجاج پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں