فرانس کے شہر مارسیلے میں 8 سے 9 اپریل کی درمیانی شب دہماکے سے جان بحق افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

فرانس کے مقامی اور علاقائی ریڈیو اسٹیشنوں کے نیٹ ورک فرانس بلیو کی خبر کے مطابق، مارسیلے کے پراسیکیوٹر آفس نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ملبے تلے دبے آخری 2 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں

1974234
فرانس کے شہر مارسیلے میں 8 سے 9 اپریل کی درمیانی شب دہماکے سے جان بحق افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

فرانس کے شہر مارسیلے میں 8 سے 9 اپریل کی درمیانی شب ہونے والے دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے جان  بحق  ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

فرانس کے مقامی اور علاقائی ریڈیو اسٹیشنوں کے نیٹ ورک فرانس بلیو کی خبر کے مطابق، مارسیلے کے پراسیکیوٹر آفس نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ملبے تلے دبے آخری 2 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق جان بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی اور  جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا تعین کر لیا گیا ہے۔

مارسیلے کے علاقے  تیوولی میں ایک 5 منزلہ عمارت 8 اپریل سے 9 اپریل کی درمیانی شب ہونے والے دھماکے کے بعد منہدم ہوگئی تھی  اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 33 افراد زخمی  ہوگئے تھے۔

اس دہماکے کے بعد آس پاس کی عمارتوں سے تقریباً 200 افراد کا حفاظتی وجوہات کی بناء پر انخلا کرلیا گیا تھا۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دہماکہ  گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں