روس کے 14 ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرائے ہیں: یوکرین

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات بھر ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جن میں سے چودہ مار گرائے گئے ہیں

1969647
روس کے 14 ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرائے ہیں: یوکرین

یوکرین نے اودیسہ میں روس کے ایرانی ساختہ چودہ ڈرونز مار گرائے ہیں۔

 یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات بھر ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ان ڈرونز کے حملوں  سے اودیسہ کے بعض علاقوں میں آگ  بھڑک اٹھی جنہیں بجھا دیا گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 یوکرین فوج کا کہنا ہے کہ روس کے سترہ میں سے چودہ ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہا  گزشتہ سال روس نے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کردی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں