ڈنمارک: ترکیہ کے ساتھ مزید قریبی تعاون کیا جائے

یورپی یونین، زلزلے کے بعد ، ترکیہ کے ساتھ مزید قریبی تعاون کرے: وزیر خارجہ لار س لوکے راسموسین

1948194
ڈنمارک: ترکیہ کے ساتھ مزید قریبی تعاون کیا جائے

ڈنمارک کے وزیر خارجہ لار س لوکے راسموسین نے جرمنی میں منعقدہ 59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس  میں جاری کردہ بیان میں یورپی یونین سے ، زلزلے کے بعد ، ترکیہ کے ساتھ مزید قریبی تعاون کی اپیل کی ہے۔

جی۔7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی کانفرنس کے دائرہ کار  میں ملاقات  کی اور ترکیہ کے ساتھ  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قاہرمان ماراش مرکز والے زلزلوں کے بعد امدادی کاموں کے لئے کویت سے آنے والی ٹیم سے کرنل ایمن المفریح نے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ ملک کی تعمیرِ نو کی طاقت رکھتا ہے ۔ ہم ،ترکیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ جاری  رکھیں گے"۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلے آئے۔  زلزلوں کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔  بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بننے والے اس زلزلے کو "صدی کی آفت" قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں