اٹلی: وزیر اعظم میلونی کی طرف سے صدر زلنسکی کو دورہ روم کی دعوت

اطالوی حکومت، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور انسانی معاملات میں  یوکرین کی تعمیر نو میں کیف کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے: اٹلی وزارت اعظمیٰ

1924740
اٹلی: وزیر اعظم میلونی کی طرف سے صدر زلنسکی کو دورہ روم کی دعوت

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے یوکرین کے صدر ولودی میر زلنسکی کو اٹلی کے دورے کی دعوت دی اور خود بھی یوکرین کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اٹلی وزارت اعظمیٰ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق  میلونی نے کہا ہے کہ اطالوی حکومت، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور انسانی معاملات میں  یوکرین کی تعمیر نو میں کیف کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے۔

انہوں نے ایک منصفانہ امن تک رسائی کے لئے یوکرینی عوام کی ہر طرح کی مفید کوششوں  کے لئے اٹلی کی طرف سے کروائی گئی یقین دہانیوں کی تائید کی ہے۔

بیان کے مطابق میلونی نے دورہ کیف کے ارادے کی تصدیق کی اور صدر زلنسکی کو بھی دورہ روم کی دعوت دی ہے۔

یوکرین کے صدر زلنسکی نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں یوکرین کی 10 ملین ڈالر کی اضافی امداد پر میلونی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم اٹلی کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے میلونی کے ساتھ فضائی دفاعی سسٹم اور یوکرین کے امن فارمولے پر مذاکرات کئے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوجوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں