البانیہ میں نئے صدر بجرام بیگاج نے حلف اٹھاتے ہوئے  اپنے فرائض سنبھَال  لیے

پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں آئین پر حلف اٹھانے والے بجرام   بیگاج نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے یہ ذمہ داری "ایک تاریخی لمحے پر حاصل کی ہے جب البانیہ نے ناقابل واپسی یورپی سفر کا آغاز  کردیا ہے

1859034
البانیہ میں نئے صدر بجرام بیگاج نے حلف اٹھاتے ہوئے  اپنے فرائض سنبھَال  لیے

البانیہ میں نئے صدر بجرام بیگاج نے حلف اٹھاتے ہوئے  اپنے فرائض سنبھَال  لیے ہیں ۔

پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں آئین پر حلف اٹھانے والے بجرام   بیگاج نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے یہ ذمہ داری "ایک تاریخی لمحے پر حاصل کی ہے جب البانیہ نے ناقابل واپسی یورپی سفر کا آغاز  کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے آئین، قومی مفادات اور البانوی معاشرے کی ترقی کی خدمت

 کر نے اور آئین کے اصولوں کے مطابق اپنا فرض پورا کرنے کے لیے حلف اٹھایا ہے۔

 حلف اٹھانے  کی  تقریب کے بعد، بیگاج نے اپنے سے  پیشرو ، الیر میٹا سے فرائض حاصل کیے۔

صدر بیگاج نے بعد میں آئینی عدالت کے صدر ویٹور ٹوسا سے آئین حاصل کرتے ہوئے  کہا کہ میں اپنے عوام   کا خادم، ہمارے قومی اتحاد کا نمائندہ، البانیہ، کوسوو، شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، پریسیوو ویلی اور دیگر مقامات پر آباد  تمام البانویوں کے یورو-اٹلانٹک سفر کا غیر متزلزل حامی  رہوں گا۔

بجرام بیگاج، جو پہلے چیف آف دی جنرل اسٹاف رہ چکے ہیں، 4 جون کو پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شمارے کے نتیجے میں  صدر منتخب ہوئے تھے ۔



متعللقہ خبریں