فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان یوکرین کے دورے پر

ہم، یوکرین کے ساتھ صرف اتحاد کا ہی اظہار نہیں کرنا چاہتے بلکہ ملک کی مالی، انسانی اور عسکری امداد  کے دوام کی بھی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں: چانسلر شولز

1844395
فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان یوکرین کے دورے پر

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون جرمن چانسلر اولاف شولز اور اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی یوکرین کے دورے پر ہیں۔

تینوں سربراہان دارالحکومت کیف میں یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

جرمن چانسلر شولز نے ٹرین میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی اقتصادی کمیونٹی کے قیام میں شامل تین بڑے ممالک کے سربراہان کا کیف جانا اور جنگ کے دنوں میں یوکرین  اور یوکرین عوام کے ساتھ تعاون کا اظہار کرنا نہایت اہمیت کا حامل اقدام ہے۔

شولز نے کہا ہے کہ ہم، یوکرین کے ساتھ صرف اتحاد کا ہی اظہار نہیں کرنا چاہتے بلکہ ملک کی مالی، انسانی اور عسکری امداد  کے دوام کی بھی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں۔

روس پر عائد پابندیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں نے روس کو اس کے مقاصد سے باز رکھنے اور اپنی فوجوں کو یوکرین سے پیچھے ہٹانے کے احتمال میں کردار ادا کیا ہے۔ اصل میں پابندیوں کا ہدف بھی یہی تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ دورہ ایک ایسے دور میں کیا جا رہا ہے کہ جب ملک کے مشرق میں روس کے ساتھ بھاری جھڑپیں جاری ہیں اور گلوبل غذائی بحران کا سامنا کیا جا رہا ہے۔

24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے تاحال متعددمغربی لیڈروں  کے دورہ  یوکرین کے باوجود  جرمن چانسلر اولاف شولز کا   یوکرین نہ جانا تنقید کا سبب بن رہا تھا۔



متعللقہ خبریں