یوکرین نے روس کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کردیا

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 25 اپریل کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے حوالے سے  بیان جاری کیا ہے

1817671
یوکرین نے روس کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کردیا

یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی روسی فوج  کے  تقریباً 21 ہزار 900 فوجی ہلاک ، 181 طیارے، 154 ہیلی کاپٹر اور 884 ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 25 اپریل کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے حوالے سے  بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے تقریباً 21,900 فوجی مارے گئے، 181 روسی طیارے، 154 ہیلی کاپٹر، 884 ٹینک، 2258 بکتر بند گاڑیاں، 411 توپیں، 149 راکٹ لانچنگ سسٹم اور 69 فضائی دفاعی نظام تباہ ہوئے ہیں۔

روسی افواج  کی  1,566 گاڑیاں، 8 بحری جہاز اور ہلکی اسپیڈ بوٹس، 76 ایندھن والی گاڑیاں اور 201 ڈران  بھی  تباہ ہوگئے ہیں۔

25 مارچ کو روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ یوکرین میں 1,351 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا۔



متعللقہ خبریں