یوکیرین میں روس کے حملے کے پہلے روز 137 جانوں کا نقصان

صدارتی دفتر نے اعلان کیا کہ وہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول کھو چکے ہیں

1785431
یوکیرین میں روس کے حملے کے پہلے روز 137 جانوں کا نقصان

یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روسی حملے  کے پہلےروز ملک میں 137 جانی نقصان برادشت کرنا پڑا ہے۔

فیس بک پر اپنے  بیان میں  زیلنسکی نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق  ہمیں 137 ہیرو،  شہریوں اور فوجیوں کا نقصان  پہنچا ہے۔

یوکرین کے وزیر صحت اولیہ لیاشکو نےاس سے پیشتر اپنے بیان میں  کہا تھا کہ روسی حملوں میں 57 افراد ہلاک اور 169 زخمی ہوئے ہیں۔

ان میں سے چار ہلاکتیں ڈونیٹسک کے ایک ہسپتال میں ہوئیں جو روسی افواج کی زد میں آیا تھا۔

صدارتی دفتر نے اعلان کیا کہ وہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول کھو چکے ہیں۔

صدر کے دفتر کے نائب سربراہ میخائل پوڈولیاک نے کہا کہ "شدید جنگ کے بعد" چرنوبل کا کنٹرول روسی فوجیوں کے پاس چلا گیا۔

یوکرین کی نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ میں تابکاری کی انتہائی بلند سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ گاما تابکاریوں کی سطح  کنٹرول سے  تجاوز کرگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اتار چڑھاؤ بھاری فوجی ساز و سامان کی نقل و حرکت اور ہوا میں تابکار دھول کے اخراج کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں