شامی انتظامیہ سے برطانیہ، امریکہ، جرمنی اور فرانس کی مشترکہ اپیل

شامی بحران میں 5 لاکھ سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور 11 ملین شہریوں کو  اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا

1378844
شامی انتظامیہ سے برطانیہ، امریکہ، جرمنی اور فرانس کی مشترکہ اپیل

متحدہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اورجرمنی نے نو سال پیچھے چھوڑنے والی شامی خانہ جنگی کے حوالے سے ایک مشترکہ اپیل کی ہے۔

چاروں ممالک کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نو برس پیشتر جائز مطالبات کے ساتھ گلی کوچوں میں نکلنے والے  شامی عوام کی آواز کو  اسد انتظامیہ نے تشدد، بلا جواز جیل و مظالم  کے ذریعے دبانے کی کوشش کی ، اس بحران میں 5 لاکھ سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور 11 ملین شہریوں کو  اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا۔

ملکی انتظامیہ سے شہریوں کو  فضائی حملوں، بیرل بموں اور کیمیاوی ہتھیاروں  سے ہدف نہ بنانے کی اپیل کرنے والے اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہر گز عالمی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں  اور جھڑپوں کو جائز قرار نہیں  دیتا۔ اسد، روس اور ایران کے ادلیب پر لا پرواہ حملے، طبی و انسانی ڈھانچوں کی مسماری اور یہاں پر کام کرنےو الے شہریوں کی ہلاکتوں کا موجب  بن رہے ہیں ۔ ان سے  محض کرب میں اضافہ ہو رہا ہے اور انسانی بحران مزید طول پکڑ رہا ہے۔

اسد انتظامیہ کے روس اور ایران کے تعاون سے ادلیب   پر حملوں سے دس لاکھ انسانوں کے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے کی یاد دہانی کرانے والے اعلامیہ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکی اور روس کے مابین 5 مارچ کو طے پانے والے فائر بندی کا دوام اور اس پر  پورے ملک میں عمل درآمد لازمی ہے۔

اعلامیہ میں شام میں انسانی امداد کی ترسیل کو جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرنے والے ممالک  نے سیاسی حل کے لیے کسی بااعتماد سلسلے کے شروع ہونے تک  شام کی نشاطِ نو کے لیے کسی قسم کی امداد فراہم نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسد انتطامیہ کے موجب ہونے والے انسانی بحران   کا حساب پوچھنے کی کوششیں کرنے  کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ انسانوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے والے افراد کے  خلاف عدالتی کاروائی کرنے کا ماحول فراہم کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں