صدر ایردوان کی اٹلی میں مصروفیات

اسرائیل حالیہ ایام میں تیزی سے الگ تھلگ ہوتا جا رہا ہے اور ظلم کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانا اور جاری رکھنا چاہیے، ایردوان

2153238
صدر ایردوان کی اٹلی میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان نے اٹلی میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کی۔

ایوان صدر  محکمہ اطلاعات کی  طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان نے جی 7 لیڈروں کے سربراہی اجلاس میں شرکت  کی غرض سے اٹلی کے شہر بورگو ایگنازیا  میں اپنی مصروفیات کے دائرہ عمل میں لولا دا سلوا سے ملاقات کی جس دوران ترکیہ اور برازیل کے باہمی تعلقات اسرائیل کی طرف سے غزہ میں ہونے والے قتل عام اور ان قتل عام کو روکنے کے لیے اقدامات اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل حالیہ ایام میں تیزی سے الگ تھلگ ہوتا جا رہا ہے اور ظلم کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانا اور جاری رکھنا چاہیے۔

ایردوان نے بعد میں جی 7  سربراہی اجلاس  میں فیملی فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

صدر ایردوان نے فیملی فوٹو شوٹ کے دوران ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس اور موریطانیہ کے صدر محمد ویلد گزوانی سے کچھ مدت ر بات کی۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ G7 ممالک سے عالمی مسائل کے لیے زیادہ منصفانہ اور جامع طرز عمل کی توقع رکھتے ہیں۔

صدر اٹلی میں اپنے رابطوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔



متعللقہ خبریں