یورپی یونین نے روس پر ایل این جی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی

نئی پابندیوں کے فیصلے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے ردعمل کے طور پر لیے گئے ہیں

2154461
یورپی یونین نے روس پر ایل این جی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی

یورپی یونین ممالک نے روس کے خلاف مائع قدرتی گیس LNG کی دوبارہ برآمد پر پابندی   پرمبنی 14 ویں پابندیوں کے پیکیج پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

یورپی یونین کےموجودہ صدر بیلجیئم کے سرکاری میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں اس بات پر زور دیا گیا  ہے کہ نئی پابندیوں کے فیصلے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے ردعمل کے طور پر لیے گئے ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کی صدرارسولا وون در لیین  نے بھی اس موضوع پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ نئے پابندیوں کا پیکج روس کی اہم ٹیکنالوجیز تک رسائی کو مزید روک دے گا، روس کی توانائی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کم کرے گا اور روسی شیڈو فلیٹ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کے بر خلاف ہو گا۔

مکمل تفصیلات  تا حال آشکار نہ کی جانے والی نئی پابندیوں کے ساتھ یورپی یونین پہلی بار روسی ایل این جی کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کرے گی۔

پابندیوں سے یورپی یونین کو روس کی ایل این جی کی برآمدات کی اکثریت متاثر نہیں ہوگی، لیکن یورپی یونین کی بندرگاہوں پر روسی ایل این جی کی دوبارہ فروخت پر پابندی ہوگی۔



متعللقہ خبریں