ہسپانوی وزیراعظم نے ملک میں 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کردیا

وزیراعظم ‏ سانشز نے کابینہ کے  ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم کی  رہائش گاہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

1146090
ہسپانوی وزیراعظم نے ملک میں 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کردیا

اسپین کے وزیراعظم  پیدرو سانشز  نے ملک میں 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 وزیراعظم ‏ سانشز نے کابینہ کے  ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم کی  رہائش گاہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسپین کے پاس وقت ضائع کرنے کا ایک منٹ بھی نہیں ہے، اسپین کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، حکومت کے 2019 کے بجٹ کو قومی اسمبلی کی طرف سے مسترد کیے جانے کے بعد  قومی اسمبلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 28 اپریل کو قبل از وقت عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم سانشز نے کہا کہ وہ اپنی  انتخابی مہم کو اسی طریقے سے جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے    ساڑھے آٹھ ماہ کے اقتدار کے دوران 13 قوانین کو منظور کیا  جبکہ 25 آرڈینینس جاری کئے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ حکومت کی اولین ترجیح اقتصادیات کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا،  ہسپانوی پسندوں کو خوشحال بنانا اور سرکاری اداروں کو مزید جمہوری بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2019 کو منظور نہ کرنے کے پیچھے دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔  انہوں نے  کہا کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتیں اسپین پر صرف دائیں بازو والی ہی سیاسی جماعتوں کا حق ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں جبکہ اسپین سب  ہسپانوی باشندوں کا ملک ہے۔  انہوں نے  کتالونیا کے مسئلے  کا  ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی حمایت کرنے والوں کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ مملکت    مسائل کو حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طرف دار ہیں اور  تمام مسائل کو مذاکرات ہی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے،  انہوں نے کہا کہ سب کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہئے کہ میں سانڈ کو اس کے سینگوں سے پکڑنے کے فن سے بھی   اچھی طرح واقف ہوں ۔



متعللقہ خبریں