روسی طیارہ ماسکو کے قریب گرکر تباہ ہو گیا

سوویت یونین کے دور میں  با قاعدگی  سے تیار کیے جانے والے مگ ۔29 لڑاکا طیارے  اپنی حرکات سکنات کی اعلی قابلیت کے ساتھ پہچانے جاتے ہیں

1063297
روسی طیارہ ماسکو کے قریب گرکر تباہ ہو گیا

روسی دارالحکومت  ماسکو کے جوار میں مگ ۔29 قسم کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے کے دونوں پائلٹ اسکیپ سسٹم کی مدد سے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

سوویت یونین کے دور میں  با قاعدگی  سے تیار کیے جانے والے مگ ۔29 لڑاکا طیارے  اپنی حرکات سکنات کی اعلی قابلیت کے ساتھ پہچانے جاتے ہیں۔

روسی فضائیہ کی ہنٹنگ قوتوں کے حامل یہ طیارے  6 عدد جوہری بموں کو لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روسی تاس  خبر ایجنسی نے سرکاری حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مگ ۔29  طیارے کے گرنے کی وجہ کا تا حال علم نہیں ہو سکا۔

 



متعللقہ خبریں