روس اور ترکی سے تعلقات بہتر بنائے جائیں:فرانس

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور روس کے باہمی تعلقات میں  حقیقت پسندی سے کام لینے کا وقت ہے

1040465
روس اور ترکی سے تعلقات بہتر بنائے جائیں:فرانس

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور روس کے باہمی تعلقات میں  حقیقت پسندی سے کام لینے کا وقت ہے۔

 انہوں نے گزشتہ  روز یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ سردجنگ کے خاتمے کے بعد روس کے ساتھ استوار کیے گئے تعلقات میں جدت اور ترکی کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں گہرائی پیدا کرنے کے ضرورت ہے۔

 فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ماکروں نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ   بشمول دفاعی تعلقات    میں موجودہ دور کی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ یورپی یونین کے اپنے مفاد میں بھی ہے کہ وہ ترکی اور روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائے۔



متعللقہ خبریں