اٹلی میں سیلاب کی لپیٹ میں آکر گیارہ افراد ہلاک
حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ اس دوران دو درجن کے قریب افراد کو بچانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
اٹلی میں ایک پہاڑی کو اچانک ہی اپنی لپیٹ میں لینے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ اس دوران دو درجن کے قریب افراد کو بچانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اٹلی کے انتہائی جنوبی علاقے کالابریا کے راگانیلو کریک میں پیش آیا، جو ہائیکرز میں بہت مقبول ہے۔ فلیش فلڈ کی وجہ اس تنگ کھاڑی کے ایک حصے میں شدید بارشوں کے بعد پانی کا جمع ہونا بتایا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا
کیف انتظامیہ نے کل رات روسی سرزمین پر موجود عناصر پر حملہ کرنے کی کوشش کی
روس، ماسکو میں شدید طوفان سے مالی و جانی نقصان
شدید طوفان میں متعدد درخت جڑوں سے اکھڑگئے جبکہ گاڑیوں اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا