اٹلی:نامزد وزیراعظم نے حکومت بنانے سے انکارکردیا،سیاسی حلقے حیران

دائیں بازو کے عوام پسند سیاسی اتحاد سے تعلق رکھنے والے اٹلی کے نامزد وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے نئی ملکی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے

980147
اٹلی:نامزد وزیراعظم نے حکومت بنانے سے انکارکردیا،سیاسی حلقے حیران

دائیں بازو کے عوام پسند سیاسی اتحاد سے تعلق رکھنے والے اٹلی کے نامزد وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے نئی ملکی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے۔

 کونٹے نے   بتایا کہ اُن کی صدر  سرجیو ماتاریلا  سے سے بات چیت ناکام ہو گئی ہے۔

خبر  کے مطابق، جوزپے کونٹے کو گزشتہ انتخابات میں کافی زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کرنے والے دائیں بازو کے عوام پسند اتحاد نے وزارت عظمی  کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا جس کے بعد اطالوی صدر نے انہیں نئی ملکی حکومت تشکیل دینے کی دعوت بھی دے دی تھی۔

روم میں صدر سیرجیو ماتاریلا کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ کونٹے کو 23 مئی کو نئی اطالوی حکومت تشکیل دینے کی جو دعوت دی گئی تھی اس سے کونٹے نے اب معذرت کر لی ہے۔

  جوزپے کونٹے نے بھی صدارتی دفتر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کے بعد گزشتہ  روز روم میں صحافیوں کو بتایا کہ اگلی اطالوی حکومت کی سربراہی میں نہیں کروں گا کیونکہ  اُن کی صدر ماتاریلا کے ساتھ بات چیت ناکام ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں