امریکہ ایران کے ساتھ طےجوہری معاہدے پر فی الوقت عمل پیرا رہے: فرانس

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ امریکہ  کو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے  سے فوری طور پر دستبردار نہیں ہونا چاہیے

956873
امریکہ ایران کے ساتھ  طےجوہری معاہدے پر فی الوقت عمل پیرا رہے: فرانس

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ امریکہ  کو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے  سے فوری طور پر دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔

 اپنے دورہ امریکہ سے ایک روز قبل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اس معاہدے  سے بہتر کوئی متبادل نہیں ملتا تب تک امریکہ کو اس پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔

 ماکروں نے کہا کہ اس وقت ان کے پاس اس معاہدے  کے حوالے سے کوئی متبادل منصوبہ نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2015 میں طے پانے والے اس معاہدے  کے خلاف ہیں جبکہ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن اس سے الگ ہوا تو ایران یورنیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر دے گا۔



متعللقہ خبریں