روس، ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک

ایم آئی۔8 قسم کا ہیلی کاپٹر  لینڈنگ کرتے  وقت ہوائی اڈے کے قریب سڑک پر جا گرا

948650
روس، ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک

روس کے مشرقی شہر ہابارووسک میں تربیتی پرواز کرنے والے ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے سے  6 افراد  ہلاک ہوگئے۔

تاس خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایم آئی۔8 قسم کا ہیلی کاپٹر  لینڈنگ کرتے  وقت ہوائی اڈے کے قریب سڑک پر جا گرا۔

فوری طور پر آگ لگنے والے ہیلی کاپٹر پر سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

جس سڑک پر یہ ہیلی کاپڑگرا وہاں  پر کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں