آسٹریا :ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش،حملہ آور ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے سامنے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے

927686
آسٹریا :ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش،حملہ آور ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے سامنے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق حملہ آور آسٹریا کا شہری تھا۔

 بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی حملہ آور نے سفیر کے گھر کے باہر موجود محافظ کو نشانہ بنایا تو اس نے پہلے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا مگر بعد میں اسے ذاتی دفاع میں گولی چلانا پڑی۔

 محافظ کو معمولی زخم آئے ہیں۔

اس واقعے کا پس منظر تاحال غیر واضح ہے البتہ حملے کے بعد ویانا میں تعینات سفیروں کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں