امریکہ نے ترکی کے انتباہ پر کان نہیں دھرے، روسی وزیر خارجہ

امریکہ ،شام میں  2۔3 سالوں سے غیر قانونی طریقے سے اپنے وجود کو  جاری رکھے ہوئے ہے

912290
امریکہ نے ترکی کے انتباہ پر کان نہیں دھرے، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کا کہنا  ہے کہ امریکہ ، شام میں بلا کسی نقطہ نظر کا حامل ہے۔

لاوروف  کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام میں اپنی کاروائیوں میں شروع سے ہی  PKK/KCK/PYD-YPG کو اپنے اتحاد کا حصہ بنا رکھا تھا  اور اس  نے   اس معاملے میں ترکی  کی ناراضگی کو نظر انداز کیا۔

جرمن شہر میونخ میں54 ویں بین  الاقوامی   میونخ  کانفرس میں  شرکت کرنے والے  لاوروف نے ایک ٹیلی ویژن چینل  سے  انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ ،شام میں  2۔3 سالوں سے غیر قانونی طریقے سے اپنے وجود کو  جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس نے  ترکی  کے مسلسل انتباہ  پر کان نہیں  دھرے۔

لاوروف نے اس بات کی یا د دہانی کرائی  کہ  ترکی ، شام کے بعض گروہوں  کا  متعدد ممالک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کردہ PKK  سے تعلق  ہونے  کا بار ہا   اظہار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ، شام میں  بلا کسی نقطہ نظر ، تنگ نظری  یا پھر  شاید گندے عزائم  پر مبنی کسی پالیسی  کو اپنائے ہوئے ہے، اس نے  ترکی کے مؤقف کے سامنے آنکھیں  بند رکھتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری تعداد میں اسلحہ کی ترسیل کی ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی کہ  امریکی حکام ، ترکی مخالف PKK/KCK/PYD-YPG پر مشتمل 30 ہزار نفری کی حامل ایک فوج قائم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد   اس اعلان سے منکر ہو گئے تھے، امریکی حکام  کا اس حوالے سے نظریہ قائم دائم ہے جس کا واضح  طور پر مشاہدہ ہورہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں