زیرحراست جیارجیا کے سابق صدر ساکاشویلی کیئف میں رہا

یوکرین میں زیر حراست جارجیا کے سابق صدر میخائیل ساکاش ویلی کو رہا کر دیا گیا جنہیں عدالت نے تفتیشی حراست میں رکھنے سے انکار کر دیا تھا

866553
زیرحراست جیارجیا کے سابق صدر ساکاشویلی کیئف میں رہا

یوکرین میں زیر حراست جارجیا کے سابق صدر میخائیل ساکاش ویلی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

کییف میں ایک عدالت نے ساکاشویلی کو تفتیشی حراست میں رکھنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا۔

  خبر  کے مطابق، عدالت نے کہا کہ اس فیصلے کی وضاحت بعد میں کی جائے گی۔

 ساکاشویلی پر الزام ہے کہ انہوں نے روس سے ملنے والی رقوم کے ذریعے یوکرین کے صدر  پیترو پوروشینکو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے لیے مالی وسائل مہیا کیے تھے۔

سن 2004 سے 2013تک جارجیا کے صدر رہنے والے  میخائل ساکاشویلی کو گزشتہ ہفتے کی رات یوکرین  میں گرفتار کیاگیا تھا۔



متعللقہ خبریں