جرمنی: حکومت سازی کی کوششیں جاری ،صدر کا سیاسی جماعتوں سے رابطہ

من صدر فرینک والٹرا شٹائن مائر کی میزبانی میں ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں نئی حکومت سازی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا

858958
جرمنی: حکومت سازی کی کوششیں جاری ،صدر کا سیاسی جماعتوں سے رابطہ

جرمن صدر فرینک والٹرا شٹائن مائر کی میزبانی میں ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ذرائع  کا کہنا  ہے کہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین، کرسچن سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہان نےاس ملاقات میں نئی حکومت سازی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

چانسلر انگیلا  مرکل کی دیگر جماعتوں سے اتحاد کی کوششوں کی ناکامی کے بعد سوشل ڈیموکریٹس سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔

  امکان ہے   کہ آج یہ تینوں جماعتیں اپنی اپنی کمیٹیوں میں اس بات چیت کے نتائج پر بحث کریں گی۔



متعللقہ خبریں