بیلجئیم کا شاہی ٹکسال بند ہو گیا

مالی مسائل کی وجہ سے بیلجئیم کی حکومت کے شاہی ٹکسال نے دھاتی کرنسی کی چھپائی بند کر دی

833068
بیلجئیم کا شاہی ٹکسال بند ہو گیا

مالی مسائل کی وجہ سے بیلجئیم کی حکومت نے بچت پیکجوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں اختیار کی جانے والی تدابیر کے سلسلے میں دھاتی کرنسی کی چھپائی کو روک دیا گیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے بیلجئیم کا شاہی ٹکسال  دھاتی کرنسی کی چھپائی نہیں کرے گا۔

ٹکسال کے بند ہونے کے بعد شعبے کے 43 ملازمین کو وزارت خزانہ کے  مختلف شعبوں میں متعین کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجئیم شاہی ٹکسال 1832 سے ملک میں استعمال کی جانے والی کرنسی کو چھاپ رہا تھا۔

بیلجئیم فرانک سے یورو کی طرف جانے کے بعد ملک میں صرف دھاتی کرنسی چھاپی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ یوروکرنسی کا استعمال کرنے والے یورپی یونین کے رکن ممالک میں بینک نوٹ سرکولیش کا کام یورپی مرکزی بینک  کرتا ہے جبکہ دھاتی کرنسی یورو زون  ممالک خود چھاپتے ہیں۔



متعللقہ خبریں