فرانس: انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل تناو کی فضاء میں دوبارہ اضافہ

متعصب اور مہاجر مخالف  نیشنل فرنٹ پارٹی  کی چئیر مین  اور صدارتی امیدوار مارین لی پین  کے مخالفین کا پیرس  میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے میں پولیس اور فوج کی مداخلت

714981
فرانس: انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل تناو کی فضاء میں دوبارہ اضافہ

فرانس میں 23 اپریل کو متوقع صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل تناو کی فضاء میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

متعصب اور مہاجر مخالف  نیشنل فرنٹ پارٹی  کی چئیر مین  اور صدارتی امیدوار مارین لی پین  کے مخالفین نے پیرس  میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ مظاہرے میں مداخلت کی اور مظاہرین نے اس کے جواب میں پولیس پر پتھراو کیا۔

فرانسیسی فوجیوں کی بھی مظاہرے میں مداخلت توجہ کا مرکز بنی۔

مظاہرین کا خیال ہے کہ لی پین کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بنیادی آزادیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

تاہم سروے رپورٹوں کے مطابق لی پین ، آئندہ ہفتے متوقع انتخابات کے پہلے مرحلے کو اچھے نتائج کے ساتھ مکمل کر کے   آسانی سے  دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی۔



متعللقہ خبریں