پیرس میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے آفس میں دھماکہ، ایک شخص زخمی
پیرس میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے آفس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔
![پیرس میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے آفس میں دھماکہ، ایک شخص زخمی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/42e7/eaf4/92ea/58ca7db25b065.jpg?time=1719055803)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے آفس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔
عالمی مالیاتی ادارے کی عمارت میں لفافے میں لپٹا ہوا معمولی نوعیت کا بم بھیجا گیا اور جیسے ہی کلرک نے لفافہ کھولا تو اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کلرک کے ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور فوج نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو خالی کرالیا اور زخمی ہونے والے کلرک کے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی عمارت میں موصول ہونے والا لفافہ آئی ایم ایف کے یورپین بیورو چیف کو ارسال کیا گیا تھا جسے پہلے کلرک نے کھول کر مشاہدہ کیا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا تاہم زخمی ہونے والے کلرک کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
آئی ایم ایف چیف کرسٹینا لاگارڈ نے تخریب کاری کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام جاری رکھے گا جب کہ دھماکے کی تحقیقات اور اپنے عملے کی حفاظت کے لئے فرانسیسی حکام سے مکمل رابطے میں ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند نے آئی ایم ایف عمارت میں دھماکے کو حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تخریب کاری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم اب تک نشانے پر ہیں۔
متعللقہ خبریں
![روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/f399/928b/87bc/66756a7f93495.jpg?time=1719055803)
روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا
کیف انتظامیہ نے کل رات روسی سرزمین پر موجود عناصر پر حملہ کرنے کی کوشش کی
![روس، ماسکو میں شدید طوفان سے مالی و جانی نقصان](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/705c/6c00/08d0/6675487fd5421.jpg?time=1719055803)
روس، ماسکو میں شدید طوفان سے مالی و جانی نقصان
شدید طوفان میں متعدد درخت جڑوں سے اکھڑگئے جبکہ گاڑیوں اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا