جرمن چانسلر کا دورہ اسرائیل منسوخ

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی عمارتوں کی تعمیر کے قانون کی منظوری اس دورے کی منسوخی کی وجہ کے طور پر بیان کی جا رہی ہے

671848
جرمن چانسلر کا دورہ اسرائیل منسوخ

جرمن چانسلر  انگیلا مرکل     نے   دس مئی کو     مجوزہ   دورہ   اسرائیل کو  منسوخ کر دیا ہے۔

مرکل کے دفتر سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلان کے مطابق      ماہ ستمبر میں  ملک میں ہونے والے عام انتخابات کی بنا پر     مرکل  یہ دورہ   سر انجام  نہیں دے سکیں  گی۔

اپنے نام خفیہ رکھنے   کی شرط پر  اسرائیلی اور جرمن  حکام نے  دعوی کیا ہے کہ اس منسوخی کی اصل وجہ  گزشتہ ہفتے  اسرائیلی پارلیمنٹ میں  منظوری کیے جانے والے   مقبوضہ فلسطینی   سر زمین پر    غیر قانونی   رہائشی  عمارتوں کی تعمیر  کی اجازت دینے والے  ایک قانون   کے خلاف رد عمل      ہے۔

جرمن  دفتر ِ خارجہ  کے ساتھ قریبی رابطے میں ہونے کی وضاحت  کرنے والے  ایک اسرائیلی   سرکاری  افسر   نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ مذکورہ قانون کی منظوری کے بعد جرمن  حکومت نے     اس پر اپنا  رد عمل ظاہر  کرنے کی پالیسیاں وضع کرنی شروع کر دی تھیں۔

اور    مرکل کا مجوزہ دورہ اسرائیل  کی  منسوخی انہی پالیسیوں کی ایک کڑی ہے ۔

اسرائیلی اور جرمن حکام نے  تا حال اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں