ٹرمپ دورہ برطانیہ پر مت آئیں، حزب اختلاف

برطانوی وزارت عظمی کا  کہنا ہے کہ "امریکہ ہمارا ایک اہم اتحادی ملک ہے، لہذا  ہمیں  طویل المدت  سوچ کو بالائے طاق  رکھنا پڑے گا۔"

661941
ٹرمپ دورہ برطانیہ پر مت آئیں، حزب اختلاف

برطانیہ  میں  حزب ِ اختلاف   کی سیاسی جماعت  کی کوششوں سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو سرکاری دورہ کرنے  کی اجازت نہ دینے کے زیر مقصد شروع کردہ   دستخط مہم     میں ابتک ایک ملین سے زائد افراد نے      اپنی حمایت کا  مظاہرہ کیا  ہے تو  برطانوی   وزارت عظمی نے اس دعوت سے کنارہ کشی اختیار نہ کرنے  کی اطلاع دی ہے۔

وزارت  کا  کہنا ہے کہ "امریکہ ہمارا ایک اہم اتحادی ملک ہے، لہذا  ہمیں  طویل المدت  سوچ کو بالائے طاق  رکھنا پڑے گا۔"

برطانوی   پارلیمنٹ کی سرکاری  ویب سائٹ  پر "ڈونلڈ ٹرمپ کے  برطانیہ کے سرکاری دورے کا  سد باب کریں" عنوان کے تحت شروع کردہ مہم  میں   عوام کی شراکت میں  اضافہ ہوتا جا رہا  ہے  آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں  اس  معاملے پر  بحث  کی توقع کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ   ٹرمپ کے  امسال   موسم  گرما میں ملکہ الزبتھ دوئم کے  مہمان کی   حیثیت سے   برطانیہ کا سرکاری دورہ کرنے   کی   توقع   ہے۔

 



متعللقہ خبریں