تاریخی معاملات حکومتوں کی ذمہ داری میں نہیں آتے، ڈینش وزیر

ترکی میں آرمینی،  موسوی اور  یونانی     نژاد   باشندے آباد ہیں۔  آرمینیا اور ترکی کے تعلقات کا فیصلہ  یہ دونوں ملک مل کر کریں  گے

656039
تاریخی معاملات حکومتوں کی ذمہ داری میں نہیں آتے، ڈینش وزیر

ڈینش  وزیر خارجہ  اینڈرز  سامولسن  کا کہنا ہے کہ   سن 1915 کے واقعات   کا جائزہ  لیتے ہوئے  ان پر تبصرے کو  مورخین پر  چھوڑنے  کا کہتے ہوئے    کہا کہ  "حکومت تاریخی معاملات میں کوئی  اختیار  نہیں  رکھتی۔ ہم    بطور حکومت پارلیمان کو بھی اس معاملے میں عمل دخل نہ کرنے  کی تجویز  پیش کرتے ہیں۔"

ڈینش وزیر نے    بعض سیاسی   جماعتوں کی جانب سے   سن 1915 کے واقعات  پر       بل  پیش کرنے   کے بعد  اپنے خیالات کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ  تاریخی  واقعات کو   سیاست کا آلہ کار بنایا گیا ہے۔ لہذا  ان  معاملات کو تاریخ دانوں پر  چھوڑ دینا  چاہیے۔

انہوں نے اس     بات کی یاد دہانی کرائی کہ  ترکی میں آرمینی،  موسوی اور  یونانی     نژاد   باشندے آباد ہیں۔  آرمینیا اور ترکی کے تعلقات کا فیصلہ  یہ دونوں ملک مل کر کریں  گے۔

دوسری جانب  ڈینش  عوامی پارٹی  کی جانب سے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت     کے حوالے سے سلسلہ مذاکرات کو التوا میں  ڈالنے کے  حوالے سے   تحریری بل کو  ووٹوں کی اکثریت  سے  مسترد کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں