جرمنی: داعش سے وابستہ تین افراد گرفتار

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ   زیر حراست  لیے جانے والے    افراد کا تعلق   پیرس کے خونریز حملے سے ہے

570817
جرمنی: داعش سے وابستہ تین افراد گرفتار

جرمنی میں  داعش کے رکن ہونے  کے  دعوی کے ساتھ  تین شامی  شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ   زیر حراست  لیے جانے والے    افراد کا تعلق   پیرس کے خونریز حملے سے ہے۔

13  نومبر  سن 2015 کو   132  افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے  پیرس حملوں  کا الزام عائد کیے جانے والے     اشخاص  پر   کسی حکم کی تعمیل    یا پھر  کسی دوسرے حکم  کے لیے تیار رہنے کے زیر مقصد   نومبر 2015 میں  جرمنی جانے کا  الزام بھی  لگایا گیا ہے۔

یہ بھی    واضح ہوا ہے کہ ان  افراد میں سے ایک نے  ستمبر 2015 میں  داعش میں   شمولیت اختیار کی تھی اور اس نے قلیل مدت قبل    اسلحہ اور بم بنانے کی   تربیت بھی لی   ہے۔

ملزمین کو  ایک وسیع پیمانے کی کاروائی    کہ جس میں  200 پولیس اہلکاروں  نے شرکت کی کے ساتھ   گرفتار کیا گیا۔

جرمن وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ   حاصل کردہ  معلومات  ان افراد کے داعش سے  منسلک ہونے  کی جانب اشارہ ملتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں