فرانسیسی پولیس اپنا اسلحہ ہمیشہ ساتھ رکھے: محکمہ داخلہ

فرانس  کے دارلحکومت پیرس  میں  گزشتہ دنوں   پولیس  اہلکار اور ان کی اہلیہ   کے قتل  کے بعد   انتظامیہ  نے  پولیس کو   ہدایات کی ہیں کہ وہ  اپنی حفاظت کےلیے ہمیشہ اسلحہ ساتھ رکھیں

511320
فرانسیسی پولیس اپنا اسلحہ ہمیشہ ساتھ رکھے: محکمہ داخلہ

 فرانس  کے دارلحکومت پیرس  میں  گزشتہ دنوں   پولیس  اہلکار اور ان کی اہلیہ   کے قتل  کے بعد   انتظامیہ  نے  پولیس کو   ہدایات کی ہیں کہ وہ  اپنی حفاظت کےلیے ہمیشہ اسلحہ ساتھ رکھیں۔

 وزر داخلہ  برنارڈ کازی نیو    سے ملاقات  کے دوران پولیس یونین     کے حکام  سے کہا گیا کہ   26 جولائی کو  ملک  میں نافذ ہنگامی حالت   کا نفاذ ختم  ہو رہا ہے جس کے بعد  وہ   اپنا اسلحہ ہمیشہ ساتھ رکھیں ۔

دوسری جانب داعش کے    ایک دہشت گرد   لاروسی ابالا نے   انٹر نیٹ پر     پولیس اہلکار اور اس کی اہلیہ کے قتل کی ویڈیو جاری کر دی ہےجس  میں  وہ  اس قتل کی روداد سنا رہا ہے۔

ابالا نے  متنبہ کیاہے کہ فرانس میں جاری یورو  کپ     مقابلوں کو     مداحوں اور دیگر افراد کی آخری آرام گاہ   بنا دیا جائے گا  جس کے بعد  موسیقاروں ، اخبار نویسوں  اور پولیس  اہلکاروں کی باری آئے گی ۔

 پولیس نے  ابالا سے رابطے کے شبے میں  3 افراد کو حراست میں لیا ہے۔



متعللقہ خبریں