اٹالین کوسٹ گارڈ نے 360 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے سسلی چینل  میں ایک کشتی میں سوار 360 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔

504885
اٹالین کوسٹ گارڈ نے 360 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے سسلی چینل  میں ایک کشتی میں سوار 360 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔

ان مہاجرین میں 55 عورتیں اور 40 بچے بھی شامل ہیں   مہاجرین کو ویبو   والینٹیا شہر پہنچا دیا گیا ہے۔مصر  کی اسکندریہ بندرگاہ سے سفر پر روانہ ہونے والے  ان مہاجرین کی اکثریت  کا تعلق مصر ،سوڈان ،صومالیہ اور ایرٹرے  کے باشندوں سے ہے ۔  اس علاقے میں گزشتہ ہفتے 900 مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے ۔  جمعے کے روز یونان کے جزیرہ کریٹ میں ڈوبنے والی کشتی سے 340 مہاجرین کو بچا لیا گیا تھا  جبکہ  دس افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی گئی تھیں ۔ بچائے گئے مہاجرین میں سے 250 کو جزیرہ سسلی اور دیگر کو مصر ترکی اور مالٹا بھیج دیا گیا تھا ۔   اندازے کیمطابق اس کشتی میں  500 سے لیکر 700 مہاجرین موجود تھے ۔

متعللقہ خبریں