پائلٹس ملکی مفاد میں ہڑتال نہ کریں : فرانسیسی وزیر مواصلات کی درخواست

فرانسیسی وزیر مواصلات  آلین ویدالیس  نے  پائلٹوں  سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ  یورپی فٹ بال مقابلوں  سے قبل  ہڑتال کرنے کے فیصلے کو  موخر کر دیں

503881
پائلٹس ملکی مفاد میں  ہڑتال نہ کریں : فرانسیسی وزیر مواصلات کی درخواست

 فرانسیسی وزیر مواصلات  آلین ویدالیس  نے  پائلٹوں  سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ  یورپی فٹ بال مقابلوں  سے قبل  ہڑتال کرنے کے فیصلے کو  موخر کر دیں ۔

 ایک ریڈیو پروگرام کے دوران  وزیر مواصلات  نے کہا کہ  دو مہینوں سے  جاری ریلوے ہڑتال  بھی ختم کی جائے۔

 فرانسیسی وزیر کا کہنا تھا کہ    یورپی لیگ   فٹ بال  جیسے اہم  مقابلوں کے دوران ہڑتال   کا کیا جان ایک غیر ذمہ دارانہ حرکت ہوگی  لہذا   ان سے اجتناب برتا جائے ۔

 واضح رہے کہ  یورپ لیگ فٹ بال مقابلوں  کا انعقاد فرانس میں ہو رہا ہے  جو کہ دس  جون تا دس جولائی  کے درمیان  ہوگا جس کےلیے تقریباً 2٫5 ملین  افراد فرانس  آئیں گے۔

محنت کشوں  کے نئے قانون کو پارلیمان سے منظوری ملنے   کے بعد مزدور یونینوں اور حکومت کے درمیان   کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے ملک ہڑتالوں کی نذر ہو  رہا ہے جہاں حکومت اپنے فیصلے سے  واپسی کا ارادہ نہیں رکھتی ۔



متعللقہ خبریں