ترک صدر کے بیان سے ولندیزی سیاست میں ہلچل ،استعفی کا مطالبہ

ترکی کے گزشتہ سال ملک بدر کرتے ہوئے ہالینڈ کے حوالے کیے جانے والے دہشت گرد سے متعلق بیان نے ولندیزی حکومت کےلیےم مشکلات پیدا کر دی ہیں

457854
ترک صدر کے بیان سے ولندیزی سیاست میں ہلچل ،استعفی کا مطالبہ

ترکی کے گزشتہ سال ملک بدر کرتے ہوئے ہالینڈ کے حوالے کیے جانے والے دہشت گرد سے متعلق بیان نے ولندیزی حکومت کےلیےم مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں ملکی کی حزب اختلاف سیاسی جماعتوں نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے ۔

اسلام مخالف پالیسیوں کی حامل انتہائی دائیں بازو کی جماعت حریت پارٹی کے لیڈر خیئرٹ ولڈرز نے اس بارے میں سخت موقف اپناتے ہوئے حکومت سے استعفی کے مطالبہ کیا ہے۔

ولڈرز نے کہا کہ اگر ترک صدر کا بیان حقائق پر مبنی ہے تو وزیراعظم مارک روٹ فوراً مستعفی ہو جائیں

یاد رہے کہ صدر ایردوان کے بیان کی وجہ سے بیلجئم کے دو وزرا نے استعفی دے دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں