ترکیہ: خاقان۔ہنیہ ملاقات
مذاکرات میں غزّہ میں فوری فائر بندی کے موضوع پر بات کی گئی اور انسانی امداد میں اضافے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے
2091257
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے، فلسطین تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی بیورو کے سربراہ، اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں غزّہ میں فوری فائر بندی کے موضوع پر بات کی گئی اور انسانی امداد میں اضافے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یرغمالیوں کی رہائی اور پائیدار امن کے لئے دو حکومتی حل کے موضوعات پر بھی غور کیا گیا ہے۔