اب دنیا بھر میں اسرائیل کی مٹی پلیت ہو چکی ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

آئرلینڈ، سپین اور ناروے نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ ان ممالک کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا

2144154
اب دنیا بھر میں اسرائیل کی مٹی پلیت ہو چکی ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے گروہ کی وجہ سے ریاست اسرائیل کی کوئی عزت باقی نہیں رہی۔

قرتولموش نے ازبکستان اور قازقستان کے دوروں سے واپسی پر صحافیوں کو بیانات دیئے اور طیارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے بتایا کہ  غیر انسانی حملوں اور قتل عام کو روکنے کے حوالے سے ترکیہ  کے  نظریات کو بین الاقوامی میدان  تک  پہنچایا گیا ہے۔ "7 اکتوبر (جب اسرائیل کے غزہ پر حملے شروع ہوئے) کے بعد ہونے والی ہماری بین الاقوامی میٹنگوں میں ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مغربی ممالک کے کچھ رہنما اسرائیل سے زیادہ نیتن یاہو کے حامی تھے۔ اب  نتن یاہو دنیا کی تقریباً کسی ریاست کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ "ہم مختلف پلیٹ فارمز پر دیکھ رہے ہیں اس شخص کی اب کوئی وقعت  نہیں ہے۔"

امریکہ کی اسرائیل کو حمایت  سے قتل عام کو جاری رکھنے کی اجازت ملتی  ہے ، اس عمل کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا  کہ"اب نیتن یاہو جتھے  کی بربریت کے خلاف ایک انسانی محاذ قائم کیا گیا ہے۔"

"آئرلینڈ، سپین اور ناروے نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ ان ممالک کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا اور بہت سے ممالک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کر لیں گے۔ کیونکہ جن ممالک میں جمہوریت کی حکمرانی ہے وہاں کوئی بھی چیز عوام کی طاقت سے تجاوز نہیں کر سکتی۔ نیتن یاہو اور اس کے جتھے  کی وجہ سے اسرائیل کی کوئی عزت باقی نہیں بچی۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد اور مساوی شہریت پر مبنی ایک فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس یقینی طور پر قائم کیا جائے گا اور جو کچھ ہم  دیکھ رہے ہیں وہ اس  عمل کی اطلاع دے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں